آر پی او راولپنڈی 15 دن کی چھٹی پربیرون ملک روانہ

Feb 18, 2024 | 13:51:PM
آر پی او راولپنڈی 15 دن کی چھٹی پربیرون ملک روانہ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) راولپنڈی سید خرم علی چھٹی پر بیرون ملک روانہ ہو گئے۔

ترجمان آر پی او راولپنڈی کے مطابق سید خرم علی 15 روز کی چھٹی پر بیرون ملک گئے ہیں، آرپی او راولپنڈی خرم علی 16 فروری کو ہی رخصت پر چلے گئے تھے۔

ترجمان خرم علی کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کی پریس کانفرنس میں آرپی او کا نام شامل ہونے پر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، آرپی او سید خرم علی فیملی کے ہمراہ برطانیہ گئے ہیں، 2 مارچ کو واپس آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:لیاقت علی چھٹہ کے پیچھے کون سے کردار ہیں؟مطیع اللہ خان کے انکشافات نے تہلکہ مچادیا
آر پی او راولپنڈی کے ترجمان نے بتایا کہ خرم علی نے انتخابات سے قبل چھٹی کی درخواست دی تھی۔