ڈرامہ سیریل "اکھاڑا" نے ناظرین کی توجہ حاصل کرلی

Feb 18, 2024 | 12:09:PM
ڈرامہ سیریل
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رمشاء مقصود)گرین انٹرٹینمنٹ کا معروف ڈرامہ سیریل" اکھاڑا" کے ٹیزر اور ڈرامے کی اقساط نے سب کی توجہ اپنی طرف مرکوز کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل "اکھاڑہ"   ایک شاندار تحریری سکرپٹ ہے جس میں مضبوط کردار  شامل ہیں، اس ڈرامے میں  ایسی دنیا کی تصویر کشی  کی گئی ہے ،جس سے ہم زیادہ واقف نہیں ہیں۔

 اکھاڑا انتقام کی ایک  ایسی کہانی ہے جو انسانی رشتوں اور جذبات کی پیچیدگیوں کو بیان کرتی ہے، ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں فیروز خان ،سونیا حسین،شمعون عباسی، فراز فاروقی،کاشف حسین اور  وسیم عباس سمیت دیگر بہترین اداکار شامل ہیں، جنہوں نے اس ڈرامے کی 8 اقساط میں بہترین اداکاری سے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔

 اکھاڑا میں ہر کردار نے اپنی اداکاری سے یہ ثابت کیا ہے انہیں اس ڈرامے کیلئے ہی چنا گیا ہے ، فیروز خان کا کردار ایک ایسے گھرانے سے ہے جو بچپن سے ہی اکھاڑے میں کشتی لڑتے ہیں جبکہ ان کا بڑا بھائی اکھاڑے میں لڑتے ہوئے اپنی شادی والے دن ہی مر جاتا ہے ، جس کے  بعد فروز خان سمیت ان کے گھر والے گاؤں چھوڑ کر شہر آجاتے ہیں، لیکن انتقام کی آگ فروز خان کو سونے  نہیں دیتی اور وہ  بوکسنگ کے استاد کو ڈھونڈ نکالتا ہے ،جس کا کردار شمعون عباسی ادا کررہے ہیں اور اسی انتقام میں ہے فیروزخان اور سونیا حسین کی محبت کی کہانی ہے، جسے ناظرین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کون بنائے گا وفاق اور صوبوں میں حکومت؟ اہم انکشافات