پی ایس ایل 8، کراچی کے میدان میں کنگز اور گلیڈی ایٹرز مدقابل

Feb 18, 2023 | 18:02:PM
پی ایس ایل 8، کراچی کے میدان میں کنگز اور گلیڈی ایٹرز مدقابل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان سپر لیگ 8 میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ آج ہو گا.
تفصیلات کے مطابق کراچی کی نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں شیڈول میچ اپنے وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہو گا، جس میں پی ایس ایل 8 کی اب تک مسلسل شکست کھانے والی کراچی کنگز اور ایک شکست کے بعد اب دوسری بار کوئٹہ گلیڈی ایٹڑز آج میدان میں اتریں گے ۔
دونوں ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے ہیں ، کراچی کنگز کو 2 میچوں میں مکمل شکست کا سامنا کرنا پڑا پہلا ٹاکرا پشاور زلمی سے ہوا جس میں اسے 2 سکور سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اس کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی انہیں شکست سے دو چار کیا ، اگر گزشتہ سیزن کے مقابے دیکھے جائیں تو کراچی پر کوئٹہ کا پلڑا بھاری رہا ہے۔