برطانوی یوٹیوبر سات منٹ کیلئےدنیا کا امیر ترین آدمی بن گیا

Feb 18, 2022 | 15:01:PM
یو ٹیوبرارب پتی
کیپشن: یوٹیوبر فوش فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برطانوی یوٹیوبر نے دعوی کیا ہے کہ وہ صرف سات منٹ کیلئے دنیا کا امیر ترین آدمی بن گیاتھا اس کے پاس ایلون مسک سے بھی دوگنا دولت تھی ۔
تفصیلات کے مطابق میکس فوش جس کے یوٹیوب چینل پرچھ لاکھ پنتالیس ہزار سبسکرائبرز ہیںانہوں نے یوٹیوب کیلئے ایک ویڈیو بنائی جس میںانہوں نے بتایا کہ وہ دنیا کا امیر ترین شخص بن گیاہے اور اس کے پاس ٹیسلا کے سی ای اوایلون مسک سے دوگنی دولت ہے۔ میکس فوش نے کہا کہ“unlimited money limited”کے نام سے کمپنی شروع کی تھی مگر اس پرالزامات لگ گئے تھے جس کی وجہ سے اسے یہ کمپنی بند کرنا پڑگئی تھی ۔ان کا کہناتھا میںدنیا کا امیر ترین آدمی بن گیا تھا مگر صرف سات منٹ کیلئے بنا تھا ۔میکس فوش نے کمپنی کو آن لائن رجسٹر کیا۔ان کا کہناتھا کہ برطانیہ میںکمپنی بنانا کوئی مشکل کام نہیں۔فوش کے مطابق انہوں نے دو کرسیوں اور ایک ٹیبل پر مشتمل کمپنی کا دفتر بنایا تھا وہاں مجھے کوئی کامیابی نہیں ملی تھی سوائے ایک خاتون کے جو میری کمپنی کے شیئر خریدنے پر رضا مند ہوگئی تھی ۔
یہ بھی پڑھیں :سی سی ٹی وی کیمرے نے مودی کی مکاری عیاں کردی