چھانگا مانگا کی سیاست کے ہنر جاننے والوں سے ہمیں کوئی پریشانی نہیں ،فر دوس عا شق

Feb 18, 2021 | 17:28:PM
چھانگا مانگا کی سیاست کے ہنر جاننے والوں سے ہمیں کوئی پریشانی نہیں ،فر دوس عا شق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وز یر اعلیٰ پنجاب کی معا ون خصو صی فرودس عاشق نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پا رٹی کو پتا ہے جہاں لوٹ مار، کرپشن کے پیسے موجود ہیں۔
 تفصیلا ت کے مطا بق فر دوس عا شق اعوا ن نے کہا ہے کہ دونوں پا رٹیوں   نے  اپنی اپنی باریوں میں دوسرے ممالک کے سا تھ مجرموں کے تبادلے سے گریز کیا۔ اب پی ٹی آئی کی حکومت نے اس بات کا ازسر نو جائزہ لیا ہے۔ ہماری حکومت نے اب مجرموں کے تبادلے پر کام شروع کر دیاہے۔ یہ سب کچھ کورونا کی وجہ سے لیٹ ہوا ۔

فر دوس عا شق اعوا ن کا کہنا تھا کہ عوام ان پی ڈی ایم کے بھگوڑوں کو جانتی ہے ان پر اعتبار نہیں کرتی۔ کرپشن کے بانی ،چھانگا مانگا کی سیاست کے ہنر جاننے والوں سے کوئی پریشانی نہیں۔ پی ڈی ایم کی صفوں میں انتشار جاری ہے۔اب تو ایلفی بھی دستیاب نہیں جو ان کے جوڑ توڑ کو جوڑے۔