اٹک :ٹریلر اور بس میں تصادم، 5 افراد جاں بحق، 19 زخمی

Feb 18, 2021 | 12:23:PM
اٹک :ٹریلر اور بس میں تصادم، 5 افراد جاں بحق، 19 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) اٹک کے علاقے فتح جنگ کے قریب بس اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 19 زخمی ہوگئے، زخمیوں  اور لاشوں کو  فوری طور پرہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تحصیل فتح جنگ کھوڑ روڈ  کے علاقے 7 میل کے قریب ٹریلر اور بس میں تیز رفتاری اور لاپرواہی کے باعث تصادم ہوا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 5 ایمبولینسز جائے وقوعہ پر پہنچی، جہاں انہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا۔