اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کر دیا،وجہ بھی سامنے آگئی
کیپشن: اسلام آباد بار ایسوسی ایشن، لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)جسٹس طارق جہانگیری کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کے معاملے پراسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے جمعہ کو ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
ہڑتال نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی پر یقین رکھتی ہے، ہم ہمیشہ اس امر کیخلاف کھڑے ہیں جو آئین اور قانون کے خلاف ہو۔
اسلام آباد بار ایسوسی ایشن غیر قانونی اور غیر آئینی فیصلے کی مذمت کرتی ہے،کسی بھی کیس کا فیصلہ تمام قانونی مندرجات پورا کئے بغیر نہیں دینا چاہیے۔
اسلام آباد بار ایسوسی ایشن غیر آئینی فیصلے کیخلاف کل ہڑتال کرے گی،وکلاء کی جانب سے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:بڑی گرفتاری