پی ٹی اے کا رمضان سے پہلے فائیو جی کی نیلامی کا اصولی فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )پاکستان میں فائیو جی کی لانچنگ سے متعلق بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے،جہاں پی ٹی اے نے رمضان سے پہلے فائیو جی کی نیلامی کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ پاکستان میں فائیو جی سروس کا اجرا اب دور نہیں ہے۔
فائیوجی اسپیکٹرم کی نیلامی کےلیےتیاریاں مکمل ہیں،رمضان سےپہلےفائیوجی اسپیکٹرم کی نیلامی کیلئے حکومت سے درخواست کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 11: نئی ٹیموں کیلئےبنیادی قیمت کتنی مقرر کی گئی؟
چیئرمین پی ٹی اے نےمزیدکہا انفارمیشن میمورنڈم آئندہ دس پندرہ روزمیں جاری کردیا جائےگا، انفارمیشن میمورنڈم کےاجرا کےبعد ٹیلی کام آپریٹرز کےپاس 45 دن ہوں گے۔
یکم جنوری تک انفارمیشن میمورنڈم جاری ہونے پر 15 فروری کو فائیو جی کی نیلامی ہوسکتی ہے۔