اسلام آبادٹی چوک فلائی اوورمنصوبہ مقررہ مدت میں مکمل ،وزیراعظم آج افتتاح کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی )اسلام آبادٹی چوک فلائی اوورمنصوبہ مقررہ مدت میں مکمل ،وزیراعظم شہبازشریف آج افتتاح کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق اقبال چوک فلائی اوور پراجیکٹ حیرت انگیز رفتار اور اعلیٰ ترین معیار کے ساتھ صرف 77 روز کی ریکارڈ مدت میں مکمل کر لیا گیا ہے ،وزیراعظم شہبازشریف آج افتتاح کریں گے۔
پراجیکٹ کے اطراف تین ہزار نئے پودے اور درخت بھی لگا دیئے گئے، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے رات گئے پراجیکٹ کا دورہ کیا ۔
وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری بھی ان کے ہمراہ تھے۔
حیرت انگیز رفتار اور اعلی ترین معیار سے اقبال چوک فلائی اوور پراجیکٹ صرف 77 روز کی ریکارڈ مدت میں مکمل
— PTV News (@PTVNewsOfficial) December 18, 2025
پراجیکٹ کے اطراف 3 ہزار نئے پودے و درخت لگا دئیے گئے
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا رات گئے پراجیکٹ کا دورہ
وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری بھی ہمراہ تھے
وزیر داخلہ محسن… pic.twitter.com/lCqJLEb4Cc
وزیر داخلہ نے فلائی اوور کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے تعمیراتی معیار کو سراہا اور 77 روز میں منصوبے کی تکمیل پر پراجیکٹ ڈائریکٹر اور پوری ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی۔
محسن نقوی نے افتتاحی تقریب کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور بہترین انتظامات کی ہدایت جاری کی۔
پراجیکٹ کے اطراف تین ہزار پودے اور درخت لگانے پر سی ڈی اے کی کارکردگی کو بھی سراہا۔