جعلی فٹبال ٹیم کے ساتھ لنگڑا کھلاڑی بھی جاپان پہنچ گیا، قائمہ کمیٹی میں انکشاف

Dec 18, 2025 | 09:21:AM
جعلی فٹبال ٹیم کے ساتھ لنگڑا کھلاڑی بھی جاپان پہنچ گیا، قائمہ کمیٹی میں انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کے اجلاس میں جعلی فٹ بال کلب کے ذریعے بیرونِ ملک افراد بھیجنے سے متعلق ایک انکشاف سامنے آ گیا۔

ڈی جی ایف آئی اے نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایک جعلی فٹ بال کلب نے فٹ بال ٹیم کو جاپان بھیجا، جس میں ایک معذور (لنگڑا)  کھلاڑی بھی شامل تھا۔

ڈی جی ایف آئی اے کے مطابق تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ جعلی کلب 2022 میں بھی فٹ بال ٹیم کے نام پر افراد کو جاپان بھجوا چکا ہے، معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ رواں برس ستمبر میں ایف آئی اے گوجرانوالہ نے انسانی سمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ایجنٹ وقاص علی کو گرفتار کیا تھا۔

 جس نے جعلی دستاویزات کے ذریعے 17 افراد کو فٹ بال ٹیم ظاہر کر کے جاپان بھجوایا تھا۔

مزید پڑھیں:انڈونیشیا : ہاتھی نے جان پر کھیل کر ڈوبتے شیر کو بچا لیا،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

حکام کے مطابق ملزم نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا جعلی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور وزارتِ خارجہ کا جعلی این او سی استعمال کیا تھا اور ہر فرد سے 40 سے 45 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔

چیئرمین کمیٹی آغا رفیع اللہ کی سربراہی میں قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ڈی جی ایف آئی اے اور سیکرٹری اوورسیز نے بیرون ملک جانے والے پاکستانی شہریوں، ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجا نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مجموعی طور پر 56 ہزار پاکستانیوں کو بھیک مانگنے کے باعث سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیا جاچکا ہے۔