سائبر حملہ، فرانس کی وزارت داخلہ کی ویب سائٹس کا حساس ڈیٹا لیک

Dec 18, 2025 | 08:58:AM
سائبر حملہ، فرانس کی وزارت داخلہ کی ویب سائٹس کا حساس ڈیٹا لیک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)فرانس کی وزارت داخلہ کی ویب سائٹس پر سائبر حملہ ہوا جس کے نتیجے میں حساس ڈیٹا لیک ہوگیا۔

فرانس کی وزارتِ داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ ایک سائبر حملے سے وزارت کے پیشہ ورانہ ای میل اکاؤنٹس متاثر ہوئے اور حساس سرکاری ڈیٹا تک رسائی حاصل کی گئی۔

 فرانس کے وزیر داخلہ نے بتایا کہ یہ واقعہ ابتدائی اندازوں سے کہیں زیادہ سنگین ہےجس سے حکام میں افراتفری  کی فضا قائم ہوگئی ہے۔

 واضح ہو چکا ہے کہ ڈیٹا متاثر ہوا ہے، تاہم اس کی مکمل نوعیت کا ابھی تعین نہیں ہو سکا۔

مزید پڑھیں:غیر قانونی تارکین وطن کو امریکا میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائیگی:صدرٹرمپ

وزیر داخلہ کے مطابق سائبر حملے میں وزارت کے بعض پیشہ ورانہ ای میل اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کی گئی  جس کے بعد وہ متعدد اہم فائلیں دیکھنے میں کامیاب ہو گئے۔

ان فائلوں میں فوجداری ریکارڈ پروسیسنگ سسٹم  اور مطلوب افراد کی فہرست (FPR) بھی شامل ہیں۔

سائبر حملے کے بعد فرانسیسی حکام نے ایک 22 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا جس سے تفتیش کی جارہی ہے۔