کون ہوگا فٹبال کا عالمی چیمپئن؟ فیصلہ آج ہوگا

Dec 18, 2022 | 11:21:AM
کون ہوگا فٹبال کا عالمی چیمپئن؟ فیصلہ آج ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے پاس ارجنٹینا کو ورلڈ کپ جتوانے کا آخری موقع ہے تو فرانس کے ایمباپے بھی دوسری بار ٹرافی اٹھانے کیلئے پُرعزم ہیں۔

ایک کلب سے کھیلنے والے دونوں پلیئرز میں سے کون کامیاب ہوگا؟ فیصلہ آج قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں ہوگا۔

قطر میں فٹبال ورلڈ کپ 2022ء کا فائنل آج دفاعی چیمپئن فرانس اور ارجنٹینا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: فٹبال ورلڈ کپ، کروشیا نے مراکش کو ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی

دونوں فائنلسٹ ٹیموں میں اسٹار کھلاڑی موجود ہیں، کیلیان ایمباپے اور لیونل میسی، دونوں پلیئرز ورلڈ کپ میں اب تک پانچ پانچ گول کرچکے ہیں۔

سات مرتبہ کے بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے والے لیونل میسی صرف ایک بڑا ٹائٹل ہی ارجنٹینا کو جتوانے میں کامیاب ہوئے، میسی کے پاس ارجنٹینا کو ورلڈ کپ جتوا کر کیریئر کا اختتام یادگار بنانے کا آخری موقع ہے۔

دوسری جانب ایمباپے ہیں جو 2018ء ورلڈ کپ میں بھی عمدہ کارکردگی دکھا چکے ہیں، ایمباپے ورلڈ کپ ٹرافی کا کامیابی کے ساتھ دفاع کرکے برازیلین لیجنڈ پیلے کے نقش قدم پر ہیں۔