ماں نے پیسوں کے لالچ میں12 سالہ بچی کو جسم فروشی پر لگا دیا

Dec 18, 2020 | 21:08:PM
 ماں نے پیسوں کے لالچ میں12 سالہ بچی کو جسم فروشی پر لگا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جوہر ٹائون میں ایک اور معصوم بچی درندگی کا نشانہ بن گئی۔ظالم ماں نے ہی انسانی اقدار کھو کر بیٹی کو جسم فروشی پر لگا دیا۔

تفصیلات کے مطابق  خاتون نے  شوہر کی وفات کے بعد  دوسری شادی کرلی اور پیسوں کے لالچ میں پہلی بیٹی کو جسم فروشی پر لگا دیا۔بچی زیادتی کے بعد حاملہ ہو گئی۔
بچی ماں کے ظلم سے تنگ آکر تھانہ جوہر ٹاون پہنچ گئی۔بچی کی دادی نے جوہر ٹائون تھانے میں درخواست دے دی۔ متاثرہ بچی کا کہنا ہے کہ دو دن سے پولیس اسٹیشن کے چکر لگا رہے ہیں پولیس بات نہیں سن رہی۔
پولیس نے درخواست پر قانونی کاروائی کے لئے اعلی افسروں سے مشاورت شروع کر دی۔حکام کی اجازت کے بعد مقدمہ کا اندراج کسی ایک پولیس سٹیشن میں کیا جائے گا۔