سینئر لیگی رہنما اور سابق ایم این اے مدثر قیوم ناہرا گرفتار

Dec 18, 2020 | 18:47:PM
 سینئر لیگی رہنما اور سابق ایم این اے مدثر قیوم ناہرا گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ اینٹی کرپشن نے ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی مدثر قیوم ناہرا کو گرفتار کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق مدثر قیوم ناہرا، ان کے بھائی ایم این اے اظہر قیوم ناہرا اور والد حاجی سلطان کے خلاف مٹوبھانی کے میں واقع 267 کنال سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔10 اکتوبر کو زمین سے قبضہ چھڑالیا گیا تھا۔
ایف ائی آر میں دو پٹواریوں سمیت چار دیگر افراد بھی ملزمان نامزد ہیں، ملزمان کو دو کروڑ چالیس لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔