اسلام آباد میں سب سے زیادہ طاقتور لوگ ہیں لیکن شہر نظر انداز ہے‘جسٹس عامر فاروق 

Dec 18, 2020 | 14:33:PM
اسلام آباد میں سب سے زیادہ طاقتور لوگ ہیں لیکن شہر نظر انداز ہے‘جسٹس عامر فاروق 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ ،میئر اسلام آباد الیکشن کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق میئراسلام آباد کا الیکشن 28 دسمبر کو روکنے کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا گیا ہے ۔جس میں (ن) لیگ اور پی ٹی آئی دونوں کے امیدواروں نے الیکشن روکنے کی استدعا کی ہے۔دورانِ سماعت جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اسلام آباد میں سب سے زیادہ طاقتور لوگ ہیں لیکن شہر نظر انداز ہے، شہر کے لیے کوئی نیا ماڈل لانا پڑے گا اور الگ اسمبلی بنانا پڑے گی۔

جسٹس عامر فاروق نے مزید کہا کہ چیف کمشنر اسلام آباد شہر چلاتے ہیں اور ساتھ 3 عہدے بھی دے دیے، شہر کی تباہی میں سی ڈی اے نے بھی اپنا کردار ادا کیا، کئی سال بعد اب اسلام آباد میں کچھ صفائی شروع ہوئی ہے، شہر کے پوش سیکٹرز کا بھی برا حال ہے۔