دہشتگردی کامنصوبہ ناکام،اہم کمانڈر سمیت 4سہولت کار گرفتار

Dec 18, 2020 | 11:14:AM
دہشتگردی کامنصوبہ ناکام،اہم کمانڈر سمیت 4سہولت کار گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سکیورٹی فورسز ن اور پولیس نے خیبر کے علاقے سے کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز اور پولیس نے گزشتہ رات خیبر کے علاقہ سپاہ میں ایک مکان پر چھاپہ مارا، جہاں سے کالعدم لشکراسلام کے کمانڈر ذاکر آفریدی سمیت 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3 خودکش جیکٹس برآمد کی گئی۔ذرائع نے بتایا ہےکہ دہشتگردوں سے 6 دیسی ساختہ بم بھی برآمد ہوئے اور ان کی نشان دہی پربڈھ بیر میں بھی کارروائی کی گئی ،جہاں سے دہشتگردوں کے 8 سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو مزید تفتیش کے لیے خفیہ مقام پر منتقل کردیاگیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ دہشتگردوں نے 25 دسمبرکوپشاورمیں بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔