ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

Aug 18, 2025 | 20:26:PM
ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

ادھرخیبرپختونخواکے اضلاع دیر، چترال،سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند،کرم،مردان،صوابی،نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ،کرک، بنوں، لکی مروت ، ڈی آئی خان ، ہنگو اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے  ۔تاہم اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال ، شیخوپورہ، حافظ آباد ، وزیر آباد، چینو ٹ، لاہور ،قصور،اوکاڑہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،سرگودھا، خوشاب، منڈی بہاالدین، بہا ولنگر، بہاولپور، کوٹ ادو، رحیم یار خان ، خان پور، ملتان،سا ہیوال، لیہ، بھکر، میا نوالی ،تو نسہ ، ڈی جی خان، راجن پوراورگردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ اس دوران چند مقامات پر تیز بارش کا بھی ا مکان ہے۔

بلوچستان کے اضلاع ژوب، موسیٰ خیل،مستونگ ،لورالائی، کوہلو، قلات ،بارکھان،سبی،ہرنائی، قلعہ سیف اللہ،شیرانی، پشین، قلعہ عبد اللہ، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد،خضدار،نوشکی،جھل مگسی، آواران ، او ر ما ڑہ، پسنی ،لسبیلہ، پنجگور، کیچ اورگوادر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر بارش کا امکان ہے۔ اس دوران آواران ، لسبیلہ اور خضدار میں چند مقامات پر تیز / موسلادھار بارش کا بھی امکان  ہے۔

سندھ کے اضلاع                   تھر پارکر،عمر کوٹ،مٹھی،ٹھٹھہ ، حید رآباد ، بدین ، دادو ،خیر پور، نوشہروفيروز ،لا ڑکا نہ ، جیکب آباد ، سکھر، گھوٹکی ، شکارپور،کشمور ،شہید بینظیر آباد، سا نگھڑ، اسلام کو ٹ، نگرپارکر ،میر پور خاص اور کراچی میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش ہو سکتی ہے ۔

کشمیر اور  گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے۔ اس دوران چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان ، خطہ پو ٹھو ہار، ڈی جی خان /کو ہ سلیمان اور شمال مشر قی بلوچستان کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ۔

* شمال مشر قی پنجاب،اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور ، نوشہرہ اورجنو ب مشرقی سندھ کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کاخدشہ۔

* شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔

  • شدید بارشوں / آندھی / جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے، کمزور انفرا سٹرکچر (کچے گھر / دیواریں، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، گاڑیاں، سولر پینل وغیرہ) کو نقصان کا اندیشہ۔مسافروں اور سیاح حضرات سفر کے دوران زیادہ محتاط رہیں اور موسمی حالات کے مطابق اپنے سفر کا انتظام کریں اور بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے موسم کے بارے میں آگاہی حاصل کریں۔
  • یہ  بھی پڑھیں:گرفتار عمر سرفراز چیمہ کو کیا ہوا ؟ ہسپتال منتقل کر دیا گیا
دیگر کیٹیگریز: موسم
ٹیگز: