عمر سرفراز چیمہ بیمار،میڈیکل چیک اپ کیلئے جناح ہسپتال پہنچا دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد چوہدری) 9 مئی کے مقدمات میں گرفتار سابق گورنر اور تحریک انصاف کے رہنما عمر سرفراز چیمہ کو مہروں اور کندھے کی تکلیف کے باعث چیک اپ کیلئے جناح ہسپتال لایا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق گرفتار سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کو جیل سے جناح ہسپتال لایا گیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سابق گورنر و پی ٹی آئی رہنما عمر چیمہ کو مہروں اور کندھے کی تکلیف لاحق ہے ۔ سابق گورنر عمر چیمہ کا چیک اپ اور ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کیوں کی ؟۔۔طالب علم نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا