گزشتہ ہفتے کے مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری، متعدد نئی انٹریز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)گزشتہ دو ہفتوں سے ریڈمی 15 فائیو جی کے مسلسل ٹاپ پوزشین پر رہنے کے بعد بالآخر سام سنگ کی گلیکسی سیریز کی دو ڈیوائسز نے ایک بار پھر پہلی اور دوسری پوزیشن سنبھال لیں۔
فہرست کے مطابق سام سنگ گلیکسی اے 56 پہلے، سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا دوسرے اور ویوو وی 60 فائیو جی (نئی انٹری) تیسرے نمبر پر رہے،شیاؤمی ریڈمی 15 فائیو جی چوتھے، سام سنگ گلیکسی اے 17 فائیو جی پانچویں اور شیاؤمی پوکو ایم 7 (نئی انٹری) چھٹے نمبر پر ہیں،ایپل آئی فون 16 پرو میکس ساتویں اور شیاؤمی پوکو ایم 7 پلس فائیو جی (نئی انٹری) آٹھویں پوزیشن پر ہیں۔
شاؤمی پوکو ایف 7 فائیو جی نویں اور 10 ویں پوزیشن پر سام سنگ گلیکسی اے 36 موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایک بازو سے محروم گلوکارہ نے ’انتہائی طاقتور‘ شخصیت پر جنسی زیادتی کا الزام لگا دیا