کامن سینس دراصل اکثر لوگوں میں بہت ان کامن ہے، ڈاکٹر رفیق ڈار

Aug 18, 2025 | 17:11:PM
کامن سینس دراصل اکثر لوگوں میں بہت ان کامن ہے، ڈاکٹر رفیق ڈار
کیپشن: کامن سینس دراصل اکثر لوگوں میں بہت ان کامن ہے، ڈاکٹر رفیق ڈار
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نیورو سائیکالوجسٹ ڈاکٹر رفیق ڈار نے کہا ہے کہ کامن سینس دراصل اکثر لوگوں میں بہت ان کامن ہے کیونکہ زیادہ تر افراد اسے اپنی زندگی میں اپلائی ہی نہیں کرتے۔

 مارننگ وِد فضا میں گفتگو کرتے ہوئےڈاکٹر رفیق ڈار کا کہنا تھا کہ 5 فزیکل سینسز کے علاوہ نیورو سائنس نے انسانی جسم میں بارہ سینسز دریافت کی ہیں تاہم کامن سینس نظر نہیں آتی بلکہ یہ برین کا ایک فنکشن ہے جس کے تین لیول ہیں جس  میں  بیسک، ویژنری اور فلاسفک پرمشتمل ہے۔ 

ان کے مطابق کامن سینس سیکھنے کے لیے تجربہ، علم، جذبات اور سماجی تعلق ضروری ہیں اور جہاں علم زیادہ ہو وہاں کامن سینس بھی زیادہ پائی جاتی ہے۔ڈاکٹر رفیق ڈار نے کہا کہ لوگ بظاہر سمجھدار ہونے کے باوجود بڑی دلچسپ اور حیران کن کامن سینس کی غلطیاں کرتے ہیں،مثلاً انعامی پیغامات پر یقین کرنا یا لڑکیوں کی آواز میں آکر بیلنس بھیج دینا کیونکہ جذبات میں لاجیکل برین کام نہیں کرتا اور انسان وقتی فائدے کے لیے جذبات کی رو میں بہہ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کامن سینس اور چھٹی حس میں فرق ہے، چھٹی حس کو سیکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی مگر کامن سینس کو سیکھنا پڑتا ہے، انہوں نے توجہ دلائی کہ کامن سینس نہ ہونے کے باعث لوگ موبائل پر جوئے اور گیمز کی لت میں پڑ جاتے ہیں۔

 ڈاکٹر رفیق ڈار نے مشورہ دیا کہ زندگی میں توازن اور اچھی غذا کا استعمال ضروری ہے جبکہ مختلف الخیال دوست بنانا بھی سیکھنے کے عمل کو بہتر اور کامن سینس کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں : چاکلیٹ کھائیں، جھومتے جائیں:ڈاکٹر رفیق ڈار کی "مارننگ ود فضا"میں گفتگو