سٹیٹ بینک نے 2 اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے بینکنگ سسٹم کو رقم فراہم کردی

Aug 18, 2023 | 20:40:PM
سٹیٹ بینک نے 2 اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے بینکنگ سسٹم کو رقم فراہم کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی کمی کا سامنا، سٹیٹ بینک نے 2 اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے بینکنگ سسٹم کو رقم فراہم کردی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے مجموعی طور پر 3775 ارب 50 کروڑ روپے فراہم کئے گئے ہیں، 6 روز کے لئے بینکوں کو 1256 ارب 85 کروڑ روپے فراہم کئے گئے ہیں، بینکس 6 روز کے لئے فراہم کردہ رقم پر سالانہ کے حساب سے 22.10 فیصد شرح منافع ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:نگران حکومت کو  ایک اوربڑا چیلنج ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں آگیا

سٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ 77 روز کے لئے بینکوں کو  2 ہزار 518 ارب 65 کروڑ روپے فراہم کئے گئے ہیں، بینکس 77 روز کے لئے فراہم کردہ رقم پر 22.11 فیصد سالانہ کے حساب سے شرح منافع ادا کریں گے۔