واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری، ’’سکرین لاک‘‘ فیچر متعارف 

Aug 18, 2023 | 10:58:AM
واٹس ایپ آن لائن ویب ایپلیکیشن نے صارفین کو مزید بہتر سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے اسکرین لاک فیچر متعارف کروا دیا تاکہ پیغامات تک غیر افراد کی رسائی نہ ہوسکے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وئب ڈیسک) واٹس ایپ آن لائن ویب ایپلیکیشن نے صارفین کو مزید بہتر سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے اسکرین لاک فیچر متعارف کروا دیا تاکہ پیغامات تک غیر افراد کی رسائی نہ ہوسکے۔

تفصیلات کے مطابق فی الحال یہ فیچر صرف واٹس ایپ ویب بیٹا صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ نئے فیچر کے ذریعے غیرمصدقہ اشخاص ایپ تک رسائی حاصل نہیں کرسکیں گے۔ اسکرین لاک فیچر کا اعلان پچھلے سال کیا گیا تھا مگر اب اسے باقاعدہ طور پر لانچ کیا گیا ہے، میٹا کی ملکیت کمپنی نے بتایا کیا کہ یہ اپ گریڈیشن فی الحال صرف بیٹا پروگرام کے صارفین کے لیے ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے اپنی بلاگ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’ہم نے پچھلے سال اسکرین لاک آپشن سے متعلق ایک آرٹیکل شیئر کیا تھا یہ ایک ایسا فیچر ہے جو واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ بیٹا کے لیے ہے۔‘‘

پیغام میں مزید کہا گیا کہ پاس ورڈ کے ذریعے ایپ کو غیرمجاز رسائی سے دور رکھا جاسکے گا، واٹس ایپ نے طویل ٹیسٹنگ کے بعد اس فیچر کو بیٹا صارفین کے لیے ریلیز کردیا ہے۔

یاد رہے کے گزشتہ روز واٹس ایپ نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک زبردست فیچر متعارف کروایا تھا جس کے ذریعے استعمال کنندگان مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے من پسند اسٹیکرز بنا سکیں گے۔ فی الحال یہ اینڈرائیڈ واٹس ایپ کے بِیٹا ورژن 2.23.17.14 استعمال کرنے والوں کیلئے دستیاب ہے،جلد ہی فیچر کو تمام استعمال کنندگان کیلئےبحال کر دیا جائے گا۔ صارفین کو اسٹیکر کے آپشن میں اس کی اطلاع کردی جائے گی۔ویب سائٹ پر جاری کی جانے والی ایک تصویر میں اے آئی کے ذریعے اسٹیکر بنانے کے آپشن کی جھلک دکھائی گئی ہے۔ 

مزید پڑھیں:  واٹس ایپ کا مصنوعی ذہانت پر مبنی نیا زبردست فیچر متعارف

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی صارف نے ٹیکس میں لکھا ’cat laughiing on a skateboard‘ تو جواب میں واٹس ایپ نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے ایک بلی پیش کردی۔