آصف علی زرداری روزانہ بھنڈی کیوں کھاتے ہیں؟

Aug 18, 2022 | 16:35:PM
بھنڈی, غذائی اجزاء, وٹامن اے, سی, کے, صحت بخش سبزی
کیپشن: آصف علی زرداری(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھنڈی ہماری روزمرہ غذا میں شامل ہے لیکن صحت کے معاملے میں اس کی اہمیت اکثر نظرانداز کردی جاتی ہے حالانکہ یہ بھی اپنی جگہ ایک صحت بخش سبزی ہے جس کے فوائد کی فہرست بہت لمبی ہے۔

ماہرین کے مطابق عام سبزی ہونے کے باوجود بھنڈی میں وٹامن، معدنیات اور دوسرے غذائی اجزاء وافر پائے جاتے ہیں جو ذیابیطس سے لے کر گردے کی بیماری تک میں مفید ہوتے ہیں،بھنڈی میں بہت سے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھنڈی میں وٹامن اے، سی، کے اور بی سکس پائے جاتے ہیں۔ ایک کپ بھنڈی میں 100 گرام غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں۔

آصف علی زرداری سابق صدر اور سیاست دان ہیں جن کے بارے میں ان کی پارٹی کے جیالوں کا یہ ماننا ہے کہ ایک زرداری سب پر بھاری مگر ان کے حوالے سے بھی یہ کہا جاتا ہے کہ بھنڈی ان کی مرغوب غذاؤں میں سے ایک ہے۔ اس سبزی کے مزید فوائد نیچے بیان کئےگئے ہیں۔

کولیسٹرول میں کمی

کولیسٹرول کی زیادہ مقدار دل کی بیماریوں کا سبب بنتی ہے جبکہ بھنڈی میں کولیسٹرول نہیں ہوتا کیونکہ یہ صحت مند فائبر (ریشے) سے بھرپور ہوتی ہے۔ تحقیق سے پتہ چلا کہ بھنڈی کا استعمال کرنے والے افراد دل کی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔

دمہ سے بچاؤ

بھنڈی کا استعمال کرنے والے افراد میں دمہ کا خطرہ کم ہوتا ہے جبکہ دمہ کے مریضوں کے لیے دوا کا کام بھی کرتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر روزانہ غذا میں 200 گرام بھنڈی پکا کر استعمال کر لی جائے تو اس سے دمہ کے مریضوں کو بہت فائدہ پہنچتا ہے۔ بھنڈی کا استعمال بچوں کے لیے بھی دمہ اور کھانسی میں کار آمد ثابت ہوتا ہے۔

ذیابیطس میں کمی

بھنڈی ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھی انتہائی مفید غذا ہے۔ یہ انسانی جسم میں شوگر لیول کو قابو میں رکھتی ہے اور اس کے باقاعدہ استعمال سے ذیابیطس کے مرض سے بچا جاسکتا ہے۔

گردوں کی خرابی

ذیابیطس کے مریضوں کو گردوں کے امراض کا شدید خطرہ بھی رہتا ہے۔ ذیابیطس میں پرہیزی غذا استعمال کرنے والے مریض کو اگر باقاعدگی سے بھنڈی کا استعمال کرایا جائے تو اس سے ان کے گردے بہتر حالت میں رہتے ہیں اور بڑی حد تک گردوں کی بیماریوں سے بھی بچا جا سکتا ہے۔

کینسر سے بچاؤ

بھنڈی کینسر سے بھی تحفظ دے سکتی ہے۔ اس میں موجود لیکٹن چھاتی کا کینسر پیدا کرنے والے 72 فیصد خلیات کو ختم کرسکتا ہے۔

ذہنی دباؤ سے محفوظ

بھنڈی کے بیج اور پتوں میں فلیونوائڈ اور فینول موجود ہوتے ہیں جو ذہنی دباؤ سے نجات دلاتے ہیں یہ وہی اجزاء ہیں جو ذہنی دباؤ سے نجات دلانے والی دواؤں میں استعمال کئے جاتے ہیں۔