کورونا کے وار تھم نہ سکے،مزید 2 افراد کا شکار کر لیا

Aug 18, 2022 | 10:14:AM
کورونا, وار ,،مزید 2 افراد, شکار ,24نیوز،این آئی ایچ
کیپشن: کورونا اموات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں  کورونا وائرس کے مزید 2 مریض انتقال کرگئے جبکہ کورونا مثبت کیسز کی شرح  2.55 ریکارڈ کی گئی۔

 قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق   گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے22 ہزار679  ٹیسٹ کئےگئے جس میں  578افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

این آئی ایچ کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کے 159 مریضوں کی حالت نازک ہے۔