شکار پورمیں پولیس مقابلہ۔۔ 2 ڈاکو ہلاک

Aug 18, 2021 | 11:09:AM
شکار پورمیں پولیس مقابلہ۔۔ 2 ڈاکو ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) سندھ کے شہر شکار پور میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ ہلاک  ہونے والےملزموں کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق شکار پور  انڈس ہائی وے کے قریب لنک روڈ پر 6 ڈاکو واردات کی نیت سے کھڑے تھے کہ اس دوران پولیس موبائل وہاں پہنچ گئی۔پولیس موبائل کو دیکھتے ہی ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ 4 ملزم فرار ہو گئے۔مفرور ملزموں کی گرفتاری کے لئے پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی۔جگہ جگہ چھاپے مار کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  یوم عاشور پر فول پروف سکیورٹی۔۔ انتظامات  مکمل