کشمیر پریمیئر لیگ:راولا کوٹ ہاکس نے مظفر آباد ٹائیگرز کو شکست دیکر فائنل جیت لیا

Aug 18, 2021 | 00:30:AM
کشمیر پریمیئر لیگ:راولا کوٹ ہاکس نے مظفر آباد ٹائیگرز کو شکست دیکر فائنل جیت لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کشمیر پریمیئر لیگ کے فائنل میچ میں راولا کوٹ ہاکس نے مظفر آباد ٹائیگرز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کے پی ایل کے فائنل میچ میں شاہد آفریدی کی کپتانی میں راولا کوٹ ہاکس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹ پر 169 رنز بنائے، کاشف علی 54 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ بسمہ اللہ خان 30 ، صاحبزادہ فرحان 28 اور عمر امین نے 23 رنز بنائے۔مظفرآباد ٹائیگرز کے محمد حفیظ اور اسامہ میر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، جواب میں مظفر آباد کی ٹیم مقررہ اوورز میں 162 رنز ہی بناسکی۔ اس طرح راولاکوٹ کی ٹیم نے7 رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔ذیشان اشرف 46 رنز بناکر نمایاں رہے، مظفرآباد ٹائیگرز کے کپتان محمد حفیظ نے 29 رنز بنائے جبکہ وسیم جونیئر 22 اور سہیل تنویر نے 21 رنز بنائے۔ راولا کوٹ ہاکس کے آصف آفریدی اور حسین طلعت نے 3، 3 وکٹیں جبکہ شاہد آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  وسیم اکرم دکاندار بن گئے۔۔ مگر کیوں۔۔؟