راولپنڈیز کی پی ایس ایل الیون میں مسلسل ساتویں ہار؛ قلندر رضوان کے 84 رنز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) راولپنڈیز نے آج اپنا ساتواں میچ بھی ہار دیا۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن الیون کے میچ میں آج لاہور قلندرز اور راولپنڈیز آمنے سامنے تھے۔ پی ایس ایل 11 میں اپنے ساتویں میچ میں راولپنڈیز کو ایک بار پھر سخت چیلنج کا سامنا تھا؛ لاہور قلندرز نے پہلے کھیل کر 210 رنز بنائے اور راولپنڈیز کو آج کے میچ میں ہار سے بچنے کے لئے 211 رنز کا ہدف ملا، پنڈیز یہ میچ 32 رنز سے ہار گئے اور ان کی ساری ٹیم 178 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
راولپنڈیز کی بیٹنگ
پنڈیز کی اننگ کے پہلے اوور کی پہلی بال ڈوٹ رہی، بعد میں اوپنر شاہزیب خان نے ایک چوکا تو مار لیا لیکن اوور میں صرف 7 رنز بنے۔ ٹارگٹ 10.5 رنز فی اوور تھا جو پہلے اوور کے اختتام پر بڑھ کر 10.7 رنز فی اوور ہو گیا۔
دوسرے اوور میں رضوان نے اسلانکا کو دو مسلسل چوکے مارے۔ لیکن 3 ڈوٹ بال ہوئیں اور ریکوائرڈ رن ریٹ برھ کر 10.8 ہو گیا۔
تیسرا اوور پنڈیز کے لئے مزید مشکل رہا۔ اس اوور میں اوپنر شاہزیب اور دوسرے اوپنر رضوان شاہین آفریدی کی بالز پر آؤٹ ہو ئے۔
شاہزیب نے 7 رنز بنائے۔
رضوان 9 رنز بنا کے آؤٹ ہوئے۔
تین اوور ختم ہوئے تو دو وکٹیں گنوا کر پنڈیز کا مجموعہ 21 ہوا ۔ ان کا درکار رن ریٹ بڑھ کر 11.3 ہو گیا۔
یاسر خان کے 29 گیندوں سے 58 رنز اور سعد مسعود کے 26 گیندوں سے 54 رنز پنڈیز کی قسمت نہیں بدل سکے۔
مایہ نناز ڈیرل مچل 15 گیندوں سے 11 رنز بنا کر ایک بے تکی پل کر کے کیچ آؤٹ ہوئے۔ ایک اور مایہ ناز بدیسی بیٹر سیم بلنگز 7 بالز سے 7 رنز بنا کر کیچ آؤت ہوئے۔ تیسرے مایہ ناز بیٹر ڈین فورسٹر 10 گیندوں سے 8 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

قلندرز کی باؤلنگ

لاہور قلندرز کی بیٹنگ
قلندرز نے نیشل سٹیڈیم کراچی کی وکٹ پر 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز سکور کیے۔
فخر زمان نے آج سٹیٹ آف دی آرٹ بیٹنگ کی۔ انہوں نے 11 چوکے مارے اور صرف ایک چھکا مارا۔ 54 گیندیں کھیلیں۔ بیٹ کیری کرنے اور سینچری کرنے کے بالکل قریب پہنچ گئے تھے، 19 ویں اوور کی آخری بال پر اونچا کھیلنے کے بعد وہ ڈیان فورسٹر کے ہاتھ سے کیچ آؤت ہو گئے۔
محمد فاروق 63، رنز بنائے۔ عبداللہ شفیق 26 رنز کئے اور سکندر رضا کوئی رن بنائے بغیر پر آؤٹ ہوئے۔
آصف علی 14 اور چرتھ اسالنکا 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

راولپنڈیز کی باؤلنگ
راولپنڈیز کے محمد عامر نے دو وکٹیں لیں اور اور راز اللہ نےبھی 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا اعلان
میچ کا ٹاس لاہور قلندرز کے کیپٹن شاہین آفریدی نے جیت لیا تھا۔
شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر خود بیٹنگ کرنے کی آپشن چن لی ہے۔
شاہین آفریدی نے کل کوئٹہ گلیڈئیٹرز کے ساتھ میچ میں بھی ٹاس جیت لیا تھا اور میچ ہار گئے تھے کیونکہ انہوں نے پہلے بیٹنگ کرنے کی آپشن لی تھی لیکن ان کے اوپنر فلاپ ہو گئے تھے اور بعد میں آنے والے بیتر بھی کچھ کر دکھانے میں کامیاب نہیں ہوئے تھے۔ قلندرز کی کل کی ہار نے گلیڈئیٹرز کو ٹاپ فور میں پہنچا دیا تھا۔
پوائنٹس ٹیبل کر لاہور قلندرز اور راولپنڈیز کی پوزیشن
راولپنڈیز پی ایس ایل سیزن الیون میں کھیلنے والی نئی ٹیم ہے جو اب تک اپنے سارے میچ ہاری ہے۔ آج پنڈیز ساتواں میچ ہارے تو وہ پی ایس ایل ہی ہسٹری کا ایک منفرد ریکارڈ بھی بنا لیں گے۔
پنڈیز پوائنتس ٹیبل پر چھ میچ ہار کر 8 ویں پوزیشن پر ہیں۔ اور لاہور قلندرز 4 میچ ہار کر پنڈیز سے ایک درجہ اوپر 7 وین پوزیشن پر ہیں۔ آج کا میچ کوئی بھی جیتے، ہارے، پوائنٹس ٹیبل جوں کا توں رہے گا۔
