انتخابات کیلئے سیکیورٹی فراہمی کا معاملہ، ڈی جی آئی ایس آئی اور چیف جسٹس کی ملاقات

Apr 18, 2023 | 15:51:PM
انتخابات کیلئے سیکیورٹی فراہمی کا معاملہ، ڈی جی آئی ایس آئی اور چیف جسٹس کی ملاقات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  پنجاب میں انتخابات کیلئے سکیورٹی کی فراہمی سے متعلق ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم آئی کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم آئی کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے ملاقات ہوئی، ڈی جی ایم او اور سیکرٹری دفاع بھی ملاقات میں شامل تھے، گزشتہ روز ہونے والی ملاقات چیف جسٹس کے چیمبر میں تین گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ 

یہ بھی پڑیں: صدر عارف علوی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر بھی چیف جسٹس کے چیمبر میں موجود تھے، ملاقات میں ملکی سیکیورٹی صورتحال بارے  چیف جسٹس سمیت ججز کو آگاہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے سکیورٹی فراہمی سے متعلق 17 اپریل تک رپورٹ جمع کرانے کا حکم جاری کیا تھا۔