بین اسٹوکس نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

Apr 18, 2023 | 14:33:PM
بین اسٹوکس نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا
کیپشن: بین اسٹوکس (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا، سپورٹس ڈیسک)انگلش کھلاڑی بین اسٹوکس نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔

اکتیس سالہ بین اسٹوکس کو کرکٹ میں بائبل کا درجہ رکھنے والے میگزین ’وزڈن‘ میں چار سال میں تیسری مرتبہ بہترین کرکٹر ایوارڈ کیلئے نامزد ہونے کا اعزاز مل گیا۔

یہ بھی پڑھیے: تیسرا ٹی 20، نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے دی

خیال رہے کہ اس ایوارڈ  کی دوڑ میں بین اسٹوکس کے ساتھ بین فوکس اور میتھیو پوٹس بھی شامل ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار کارکردگی پر بین اسٹوکس کو جولائی 2020ء میں انگلش ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا اور  ان کی قیادت میں انگلش ٹیم نے تیرہ میں سے دس میچ اپنے نام کیے۔