تیسرا ٹی 20: نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے دی

Apr 17, 2023 | 20:45:PM
تیسرا ٹی 20: نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے دی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  نیوزی لینڈ نے پاکستان کو کو تیسرے ٹی 20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد4 رنز سے ہرا دیا۔ قومی ٹیم کی جانب افتخار احمد 60 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اس سے قبل  نیوزی لینڈکی ٹیم نے پاکستان کو 164 رنز کا ہدف دیا۔

نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر163رنز بنائے۔ کپتان ٹام لیتھم نے 49 گیندوں پر 64 رنز کی اننگ کھیلی۔ ڈیرل مچل نے 33، ویل ینگ 17، مارک چاپمین نے 16رنز بنائے۔

 پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی، حارث روف نےدو، دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

کیوی ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پلیئنگ الیون میں چیڈ بوویس، ویل ینگ، ڈیرل مچل، مارک چاپمین، جیمز نیشم، راچین رویندرا، ایڈم ملنے، میٹ ہینری، ایش سودی اور بین لسٹر شامل تھے۔

پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم نے کی۔ پلیئنگ الیون میں محمد رضوان، فخرزمان، صائم ایوب، شاداب خان، افتخار احمد، عماد وسیم اور فہیم اشرف ، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف شامل تھے۔زمان خان کی جگہ نسیم شاہ ٹیم کا حصہ تھے۔