معرو ف اداکارہ سعید ہ امتیاز کے انتقال کی خبر جھوٹی نکلی

Apr 18, 2023 | 14:10:PM
معرو ف اداکارہ سعید ہ امتیاز کے انتقال کی خبر جھوٹی نکلی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف ماڈل اداکارہ سعیدہ امتیاز کے سوشل میڈیا پیجز ہیک ہوگئے ۔

سعیدہ امتیاز کے انتقال کی خبر پیجز پر آ گئی ،سعیدہ امتیاز خیریت سے ہیں۔

اداکارہ کے آفیشل فیس بک پیج پر  پوسٹ شیئر کی گئی کہ سعیدہ امتیاز اب اس دنیا میں نہیں رہیں، وہ اپنے کمرے میں مردہ پائی گئیں۔سعیدہ امتیاز کے انتقال سے متعلق ان کے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر خبر پوسٹ کی گئی ہے، جس کہا گیا ہے کہ ’’انتہائی دکھی دل کے ساتھ آپ کو افسوسناک خبر دی جارہے کہ سعیدہ امتیاز آج صبح انتقال کر گئیں، وہ اپنے کمرے میں مردہ پائی گئیں‘‘۔

سعیدہ امتیاز ڈاٹ کام پر جاری معلومات کے مطابق سعید ہ امتیاز 1990ء میں متحدہ عرب امارات میں پیدا ہوئیں، انہوں نے سائیکالوجی میں بیچلر ڈگری حاصل کر رکھی تھی، سعیدہ امتیاز 4 سال بھارت میں بھی مقیم رہیں، جہاں انہوں نے ویبھوو رائے کے ساتھ ایک شارٹ فلم کی جبکہ وہ عاطف اسلم کے ساتھ دماس کی برانڈ ایمبیسڈر بھی رہیں۔انہوں نے 2012ء میں بننے والی فلم کپتان میں عمران خان کی اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کا کردار ادا کیا تھا۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24newshd.urdu)