ریفری نےمعذرت کی ہے،آئی سی سی کو درخواست کی ہے کہ کرکٹ کو کرکٹ رہنے دیں؛محسن نقوی

Sep 17, 2025 | 20:41:PM
ریفری نےمعذرت کی ہے،آئی سی سی کو درخواست کی ہے کہ کرکٹ کو کرکٹ رہنے دیں؛محسن نقوی
کیپشن:  چیئرمین پی سی بی  سابق چیئرمین نجم سیٹھی اور رمیز راجہ کے ہمراہ قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن  نقوی نے کہا ہے کہ میچ ریفری پر اعتراض تھا ،میچ ریفری نے پاکستان ٹیم مینجر اور کپتان سے معذرت کی ہے، انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کو درخواست کی ہے کہ کرکٹ کو کرکٹ رہی رہنے دیں۔ 

 چیئرمین پی سی بی محسن نقوی  سابق چیئرمین نجم سیٹھی اور رمیز راجہ کے ہمراہ قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان انڈیا کے میچ سے کرائسز چل رہا تھا،سیاست اور کر کٹ ساتھ ساتھ نہیں چل سکتی،آئی سی سی کو درخواست کی ہے کہ کرکٹ کو کرکٹ رہی رہنے دیں۔ 
ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کا بائیکاٹ بڑا فیصلہ تھا،لہذا سابق چیئرمینوں کو بلایا وہ آئے ،ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے اس موقع پرکہا کہ ہمارا سلیکشن کا ایک بڑا سسٹم ہے،پی سی بی کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ کرکٹ کو سیاست سے دور رکھا جائے ۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے میچ کے بائیکاٹ کا جذباتی فیصلہ نہیں کیا پاکستان بھارت کے میچ میں پوسٹ میچ جو کریٹیکل بات کی گئی وہ کون دیکھے گا،اینڈی پائیکرافٹ بھارت کا پسندیدہ ریفری ہے،وہ نوے مرتبہ بھارت کے میچز کے ریفری رہے،یہ اس طرح نہیں ہونا چاہئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  ایشیا کپ؛ یو اے ای کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ