بلاول بھٹو زرداری کی پارٹی رہنماؤں کو سالگرہ نہ منانے کی ہدایات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) پاکستان پیپلزپارٹی(پی پی پی ) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو سالگرہ نہ منانے کی ہدایات کی ہے۔
پارٹی کے کارکنان اور جیالے 21 ستمبر 2025 کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے موقع پر کسی قسم کی کیک کاٹنے یا جشن منانے کی تقریب منعقد نہیں کریں گے،بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے دن کو خدمتِ خلق اور سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے وقف کیا جائے گا،پاکستان پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ 21 ستمبر 2025 کو خوشی منانے کے بجائے پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان ملک بھر میں اپنی مدد آپ کے تحت عطیات جمع کریں گے جس سے براہِ راست سیلاب متاثرین کی مدد کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے معاشی بحالی کا روڈ میپ پیش کردیا