پاکستان کا یو اے ای کیخلاف میچ کھیلنے کا فیصلہ، ٹیم اسٹیڈیم کیلئے روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران جانبدارانہ رویہ اختیار کرنے والے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ تنازع کا حل نکل آیا،میچ ریفری سٹیڈیم سے آئی سی سی کے ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کو میچ کھیلنے کی اجازت دے دی، قومی ٹیم ہوٹل سے سٹیڈیم کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان ٹیم کو ہوٹل سے اسٹیڈیم روانہ ہونے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
پاکستان ٹیم کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے، قومی ٹیم اپنے ہوٹل سے اسٹیڈیم کے لیے روانہ ہو رہی ہے۔
جبکہ میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹانے کے مطالبے اور تنازع کو حل کرنے میں تاخیر کے باعث میچ کو ایک گھنٹے کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔
ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ عامر میر نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دبئی میں حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں جب کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں چیئرمین پی سی بی کی نجم سیٹھی اور رمیز راجہ سے بھی مشاورت جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان آج شام 7 بجے شیڈول میچ کو ایک گھنٹے کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :ٹرمپ برطانیہ کے سرکاری دورے پر ونزر کاسل پہنچ گئے