بھارتی کرکٹرز پر پاکستانی نیٹ بولرز کے ساتھ تصاویر پر بھی پابندی عائد 

Sep 17, 2025 | 16:08:PM
بھارتی کرکٹرز پر پاکستانی نیٹ بولرز کے ساتھ تصاویر پر بھی پابندی عائد 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارتی کرکٹرز پر پاکستانی نیٹ بولرز کے ساتھ تصاویر کھنچوانے پر بھی پابندی عائدکردی گئی۔

ایک رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے نیٹس میں پریکٹس کرانے کیلئے آنے والے کلب کرکٹرز پر موبائل فونز سے تصاویر لینے پر پابندی عائد کردی ہے۔

عام طور پر مہمان سائیڈز کو دبئی کے مختلف کلبز کے بولرز پریکٹس کراتے ہیں۔

اس مرتبہ پاکستانی نیٹ بولرز کے بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر لینے پر نہ صرف پابندی عائد کردی گئی ہے بلکہ اس مقصد کیلیے جو بھی کلب کرکٹرز آتے ہیں ان سے موبائل فون لے لیے جاتے اور جب ٹیم اپنا سامان پیک کرکے واپس روانہ ہوتی تب ہی یہ موبائل واپس کیے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں بڑی کمی،فی تولہ3 لاکھ 88 ہزار 600 روپے کا ہوگیا

یاد رہے کہ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر وائرل ہوئیں جن میں پاکستانی نیٹ بولرز بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ موجود تھے۔ ان تصاویر کے بعد بی سی سی آئی نے سخت نوٹس لیتے ہوئے سیکیورٹی اور رازداری کو بنیاد بناتے ہوئے یہ پابندی لگائی ہے۔

یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا یہ فیصلہ مستقل ہے یا صرف جاری ایشیا کپ یا کسی مخصوص ایونٹ کے لیے عارضی نوعیت رکھتا ہے۔