پانچ سال پرانی استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدکے فیصلے پرنظرثانی کامطالبہ

چیئرمین آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن ایچ ایم شہزاد نے وزیر اعظم اور وفاقی وزیر تجارت کو خط لکھ دیا

Sep 17, 2025 | 11:36:AM
پانچ سال پرانی استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدکے فیصلے پرنظرثانی کامطالبہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اشرف خان)پانچ سال پرانی استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کی ٹیرف پالیسی بورڈ نے بھی اجازت دے دی  جس پر آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم اور وفاقی وزیر تجارت کو خط لکھ دئیے ۔
آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایچ ایم شہزاد کا کہنا ہے کہ پرانی گاڑیاں درآمد کرنے والے کا شو روم، ورک شاپ اور 40 فیصد اضافی ٹیکس کے ساتھ پرانی گاڑیوں کی کمرشل درآمد کیسے ہوسکے گی؟ اس پر نظر ثانی  کی جائے۔
ایچ ایم شہزادکاکہناہے کہ یہ معاملہ 5 سال پرانی استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت کا ہے ،موٹر وہیکل ڈیوپمنٹ ایکٹ 2025 کا ڈرافٹ تیار ہوچکا ہے ،ٹیرف پالیسی بورڈ اوروزارت تجارت نے بھی اجازت دے دی ہے، اب یہ ای سی سی میں منظوری کے لئے جانا ہے ۔
ایچ ایم شہزاد کے مطابق 40 فیصد ڈیوٹی بڑھا کر کمرشل گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دینے جارہے ہیں،آئی ایم ایف نے حکومت سے ڈیوٹی اور ٹیکسز کو بتدریج کم کرنا ہے ،آئی ایم ایف نے سال 2030 تک ٹیکس کو کم کرکے 15 فیصد تک لانا ہے ،موجودہ ڈیوٹی پر مزید 40 فیصد اضافی ٹیکس کے بوجھ سے استعمال شدہ گاڑیوں کی قیمت مزید بڑھ جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں:بچوں کی کم تعدادوالے سکولوں سے پانچ سال کے داخلوں کا ریکارڈ طلب
ایچ ایم شہزادکاکہناہے کہ انجینئرنگ ڈیلوپمنٹ بورڈ نے پرانی گاڑیوں کی درآمد کا ڈرافٹ تیار کیا جو سمجھ سے باہر ہے ،ڈرافٹ گاڑیاں درآمد کرنے والوں کے لئے پریشانی کا باعث بنے گا ،شرائط میں درآمد کرنے والو ں کا شو روم سمیت ورک شاپ بھی ہونا لازمی ہوگا، ساتھ ہی انجینئرنگ ڈیلوپمنٹ بورڈ سے لائسنس بھی لینا ہوگا، سب کا انکم ٹیکس میں رجسٹرڈ ہونابھی لازمی ہے ۔