ناراض بیوی نہ مانی، شوہر نے تیل چھڑک کرخود کو آگ لگا لی

Sep 17, 2023 | 14:01:PM
کھڈیاں خاص کے نواحی علاقہ راجوال میں روٹھی بیوی کے نہ ماننے پر نوجوان نے پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شبیر بھٹی) کھڈیاں خاص کے نواحی علاقہ راجوال میں روٹھی بیوی کے نہ ماننے پر نوجوان نے پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔ 

تفصیلات کے مطابق بستی ونیکاں قصور کے رہائشی اشفاق کا اپنی بیوی سے گھریلو تنازعہ چل رہا تھا۔ اشفاق بیوی کو منانے راجوال سسرال میں گیا جہاں بیوی سے جھگڑا ہو گیا۔  بیوی سے جھگڑے پر اشفاق نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔

مزید پڑھیں:  فوجی مشقوں کے دوران جنگی طیارہ تباہ،5 سالہ بچی ہلاک،4 افراد زخمی

آگ سے نوجوان کا پورا جسم جھلس گیا، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔