وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ پہنچ گئے

Sep 17, 2022 | 23:05:PM
وزیراعظم شہباز شریف، برطانیہ پہنچ گئ
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ پہنچ گئے، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی ہمراہ ہیں ۔
لوٹن ایئر پورٹ پر وزیراعظم شہباز شریف کو پاکستان ہائی کمیشن اور ان کے سٹاف نے ریسوکیا،وزیراعظم ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات پیرکو ویسٹ منسٹر میں ادا کی جائیں گی ،ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں مختلف ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف آج  پارٹی قائد میاں نوازشریف سے تفصیلی ملاقات کریں گے ،وزیراعظم شہباز شریف ن لیگ کے مشاورتی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: 8 پیسے سستا پیٹرول ہو گا یا ڈیزل، مفتاح کا فیصلہ کل آئے گا