پاکستان پرامن ملک،سکیورٹی فورسز پر فخر ، شائقین کرکٹ دورہ منسوخ ہونے پر مایوس

Sep 17, 2021 | 19:12:PM
،کرکٹ ،شائقین ،مایوس
کیپشن: کرکٹ شائقین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پہلے میچ کے شروع ہونے سے کچھ دیر قبل ہی سیریز کے خاتمے کے اعلان پر شائقین کرکٹ نے مایوسی کا اظہار کرتے کہا ہے کہ ہمارے پاکستانی سکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس اداروں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل کریں ، آج پاکستان پر امن ملک ہے ، ہمیں اپنے اداروں اور سکیورٹی فورسز پر فخر ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ نے کیوی ٹیم پر غم و غصے کا اظہار کیا ، کچھ صارفین صورتحال پر بھی میمز بنانے میں مصروف دکھائی دیئے ۔ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے اسلام آباد کے شہریوں محمد زبیر ، اعظم خان ، تنویر کاظمی ، شجاعت حسین و دیگر نے بتایاکہ نیوزی لینڈ ٹیم پاکستان آگئی ہے اور اب سیکورٹی کا جواز بنا کر اچانک دورہ منسوخ کر نا اچھی بات نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نیوزی لینڈ کی جانب سے یکطرفہ سیریز کو منسوخ کر نا افسوسناک ہے ، انہوں نے کہاکہ ہمارے سکیورٹی اداورں اور سکیورٹی فورسز نے قربانیاں دیکر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل کیں ، آج پاکستان پر امن ملک ہے ہمیں اپنے اداروں پر فخر ہے ۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز منسوخ کر دی گئی ہے، نیوزی لینڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کھلاڑیوں کو میدان میں نہیں اتار سکتے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے نیوزی لینڈ کے سیکیورٹی ادارے پاکستان کو کلئیر کر چکے تھے لیکن میچ سے چند منٹ قبل دورے کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان محفوظ ملک،قومی کرکٹرز نے نیوزی لینڈ دورے کی منسوخی پر مایوسی کا اظہار کردیا