دورہ پاکستان کی منسوخی پر افسوس کا اندازہ ہے ، فیصلے کی مکمل حمایت کرتی ہوں ،جیسنڈا آرڈرن

Sep 17, 2021 | 18:52:PM
، لینڈ ،وزیر اعظم ،جیسنڈا آرڈرن
کیپشن: نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے اپنے ملک کی ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے کی حمایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے دورہ پاکستان کی منسوخی پر  اپنے بیان میں کہا ہےکہ ٹورنامنٹ نہ ہونے پر سب کو کتنا افسوس ہے، اس کا اندازہ ہے، مگر کھلاڑیوں کی حفاظت کے لیے سیریز منسوخ کرنے کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتی ہوں۔وزیر اعظم نیوزی لینڈ نے کہا کہ ہمارے لیے کھلاڑیوں کا تحفظ سب سے اہم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان محفوظ ملک،قومی کرکٹرز نے نیوزی لینڈ دورے کی منسوخی پر مایوسی کا اظہار کردیا