نیوزی لینڈتیاری پکڑ لے ،اب آئی سی سی میں بات ہو گی: رمیز راجہ کا اعلان

Sep 17, 2021 | 17:51:PM
چیرمین پی سی بی، رمیزراجہ، مایوسی کا اظہار،
کیپشن: رمیز راجہ، ٹوئٹ
سورس: رمیز راجہ، ٹوئٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے نیوزی لینڈٹیم کا دورہ منسوخ کرنے پر مایوسی کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ نیوزی لینڈوالے کس دنیا میں رہ رہے ہیں ،نیوزی لینڈتیاری پکڑ لے ،اب آئی سی سی میں بات کریں گے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نےکہاکہ کیویز ٹیم کا دورہ منسوخ کرنا پاکستانی فینز اورکھلاڑیوں کیلئے افسوسناک خبر ہے ،سکیورٹی کو جواز بنا کر ٹور ختم کرنابہت افسوسناک ہے ۔
رمیز راجہ نے کہاکہ نیوزی لینڈوالے کس دنیا میں رہ رہے ہیں ،نیوزی لینڈسے اب آئی سی سی میں بات کریں گے ،چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ نیوزی لینڈٹیم نے یکطرفہ فیصلہ کیا،نیوزی لینڈی نے اپنے خدشات ہم سے شیئر نہیں کئے۔