وزیراعظم کی جانب سے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر فورسز کو خراج تحسین
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرِ ستان کے علاقے میر علی میں فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کی۔
وزیرِ اعظم کی چھ خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان دہشتگری کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھے گا،فتنہ الخوارج اور انکی پشت پناہی کرنے والوں کے پاکستان کے حوالے سے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے رہیں گے.
انھوں نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم افواج پاکستان کے دفاع وطن کے غیر متزلزل عزم میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے.
یہ بھی پڑھیں :پاکستان انٹرنیشنل سکرین ایوارڈز کیلئے نامزدگیوں کا اعلان