سارہ علی خان بیمار، فلک شبیر نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کردی

Oct 17, 2023 | 17:07:PM
سارہ علی خان بیمار، فلک شبیر نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)پاکستانی معروف گلوکار فلک شبیر نے اپنی اہلیہ سارہ خان کے لئے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فلک شبیر نے انسٹاسٹوری پر سارہ علی خان کی تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں ہسپتال کے  بستر پر لیٹے ہوئے دیکھا جا سکتاہے ۔ انہوں نے اس کےکیپشن میں  مداحوں سے انکی صحت یابی کیلئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ سارہ علی خان کی صحت کے حوالے سے تصویر شیئر کرتے ہی مداح پریشان ہو گئے اور انکی صحت کیلئے کئی سوالات شروع کردیئے۔
واضح رہے کہ اداکارہ سارہ علی اور فلک شبیر نے کچھ روز قبل ہی اپنی بیٹی  عالیانہ فلک کی سالگرہ منائی تھی ، جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔ان تصاویر کے کیپشن میں انہوں نے  لکھا کہ میری پیاری بیٹی کو دوسری سالگرہ مبارک ہو۔ساتھ ہی انہوں نے بیٹی کے یوٹیوب پر جاری وی لاگ کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ماشااللہ وی لاگ ختم ہوا۔