بھکاری آئی فون 15 لینے پہنچ گیا،دلچسپ ویڈیو وائرل

Oct 17, 2023 | 15:41:PM
بھکاری آئی فون 15 لینے پہنچ گیا،دلچسپ ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) ایپل کمپنی کا  سمارٹ فون ، آئی فون سیریز  جو  آج کل ایک ٹرینڈ بن چکا ہے ، جس کو لینے کا ہر کوئی خواہشمند ہے،اس تناظر  میں ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں ایک بھکاری آئی فون 15 سیریز کے پرو میکس  لینے کے لیے آیا،  نیو ماڈل فون  لینے کیلئے  بہت ہی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جس میں ایک بھکاری آئی فون 15 سیریز کے پرو میکس  لینے کے لیے آیا۔


بھارتی میڈیا کے مطابق اس نوجوان کا تعلق بھارت سے ہے جس نے بھکاری بن کر آئی فون 15 پرومیکس لینے کے تجربے کو آزمایا،ویڈیو  انسٹاگرام پر وائرل ہورہی ہےجس میں نوجوان کو بھکاری بنے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اس کے ہاتھ میں سکے سے بھرے دو تھیلے بھی ہیں۔

  


 
 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان دو دکانوں پر آئی فون لینے گیا لیکن اس کا پہناوا دیکھ کر دونوں دکانداروں کی جانب سے اسے دروازے سے ہی بھگا دیا گیا جبکہ بھکاری نے ایک اور دکان پر اپنی قسمت کو آزمایہ جہاں اسے آئی فون دینے کیلئے رضا مندی ظاہر کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں ؛  نیب ترامیم فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت کی سپریم کورٹ میں اپیل

میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ تمام دکاندار مل کر بھکاری کے سکوں کو گن رہے ہیں جنہیں ویڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ اس ویڈیو کو نوجوان بھکاری کی جانب سے فلمایا گیا ہے جب کہ ویڈیو کے آخر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  بھکاری نے اپنے آئی فون سے تصویر بھی لی۔