ٹی 20 ورلڈ کپ کے میلے کا آج پہلا دن۔۔کون آمنے سامنے ہوگا۔۔؟

Oct 17, 2021 | 10:14:AM
پاکستان،  ٹی 20 ورلڈکپ، بھارت ،  نیوزی لینڈ ،دبئی
کیپشن: ٹورنامنٹ  کا آغاز  عمان کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں ہوگا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ 2021 کا باقاعدہ آغاز آج سے شروع ہوگا۔پہلے روز دو میچز کھیلے جائیں گے ۔ پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہہ پہر تین بجے عمان اور پاپوا نیو گنی جبکہ دوسرا ٹاکرارات سات بجے بنگلہ دیش اور سکاٹ لینڈ کے مابین ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق  ٹی 20 ورلڈکپ میں مجموعی طور پر16ٹیمیں حصہ لیں گی۔ٹورنامنٹ  کا آغاز  عمان کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں ہوگا جبکہ فائنل میچ14 نومبر کو ابوظہبی میں ہوگا۔ دفاعی چیمپین ویسٹ انڈیز اپنے ٹائٹل کا دفاع کریگی۔

ٹورنامنٹ تین حصوں راؤنڈ ون ، سپر سٹیج 12 اور ناک آؤٹ یعنی  سیمی فائنل اور فائنل میچز پر مشتمل ہوگا ۔ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں 8  ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی جس میں دونوں گروپس کی ٹاپ دو ٹیمیں سپر سٹیج 12کےلئے کوالیفائی کرسکیں گی۔سپر سٹیج 12 سے ہر گروپ کی دو دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔میچز کے دوران  جیت حاصل کرنے والی ٹیم کو 2 پوائنٹس ملیں گے جبکہ  میچ ٹائی یا منسوخ ہونے کے باعث دونوں ٹیمیں ایک ایک پوائنٹ کی حقدار ٹھہریں گی،آئی سی سی نے سیمی فائنل اور فائنل دونوں کے لئے ریزو دن رکھا ہے جبکہ انکے علاوہ کسی دوسرے میچ کے لیے یہ سہولت مہیا نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:  گھر میں  آتشزدگی۔۔ ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

پاکستان کے گروپ میں بھارت ،  نیوزی لینڈ اور افغانستان شامل ہیں جبکہ دو ٹیمیں پہلا راؤنڈ کھیلنے کے بعد اس گروپ میں شامل ہونگی۔ٹورنامنٹ کے تمام میچز دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم ، شیخ زیدسٹیڈیم اور عمان کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔ فائنل سے پہلے ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا 24 اکتوبر کو ہوگا جس کیلئے  شائقین انتہائی پرجوش نظر آ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ کا انعقاد2007 سے ہورہا ہے جبکہ 2016 میں آخری ٹی20ورلڈکپ کھیلا گیا تھا جس میں ویسٹ انڈیز کو فتح حاصل ہوئی تھی۔ اب تک پاکستان، بھارت، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی ٹیمیں ٹی 20 ورلڈ کپ جیت چکی ہیں۔ ویسٹ انڈیز واحد ٹیم ہے جس نے  ٹی 20 ورلڈکپ کا ٹائٹل دوبار اپنے نام کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری۔۔سعود ی عرب کا بڑا اعلان