پاکستان اور اٹلی کے اشتراک سے ساؤتھ ایشیا کے پہلے ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کا شاندار افتتاح

Nov 17, 2025 | 18:39:PM
پاکستان اور اٹلی کے اشتراک سے ساؤتھ ایشیا کے پہلے ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کا شاندار افتتاح
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ساؤتھ ایشیا کے پہلے ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کا شاندار افتتاح ،نیشنل ایکسیلنس انسٹیٹیوٹ میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا،کالج آف انٹرنیشنل اسکلز ڈیولپمنٹ اور اٹالین ادارے (Istituto Fondazione Doria)کے اشتراک سے پروگرام شروع کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تقریب میں اٹلی کی سفیر مارلینا آرمیلن مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئیں۔وزیر مملکت برائے تعلیم وجیہہ قمر نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔چیئر پرسن نیوٹک گلمینہ بلال احمد اور پیف کی سی ای او سیدہ حاجرا سہیل بھی اسپیشل گیسٹ کے طور پر شریک ہوئیں۔پاکستان اور اٹلی کے اشتراک سے ووکیشنل ٹریننگ کا نیا باب رقم کیا گیا ہے۔طلبہ و طالبات اور ماہرین تعلیم کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی ۔یہ منصوبہ نوجوانوں کے روشن مستقبل اور ہنرمند پاکستان کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا میں نایاب ترین سبز آنکھیں کتنے فیصد لوگوں کی ہوتی ہیں؟