آج ہمارے لیے برا دن تھا؛سری لنکن بیٹنگ کوچ جولین ووڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سری لنکن بیٹنگ کوچ جولین ووڈ کاکہناتھا کہ آج ہمارے لیے برا دن تھا ،مایوسی ہوتی ہے لیکن پہلے دو میچز میں کچھ مراحل میں ٹیم نے بہتری بھی دکھائی ۔
سری لنکن بیٹنگ کوچ جولین ووڈ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں بہت کرکٹ ہوئی ،اچھا پاور شکست سے یقینا مایوسی ہوئی ۔ورلڈ کپ کیلئے تیاری ہے لیکن مایوسی پر رک نہیں جاتے آگے بڑھتے ہیں ۔
ان کاکہناتھا کہ راولپنڈی میں کھیل کر بہت اچھا لگا پاکستان آنا بھی بہت پسند ہے ۔شائقین کی سپورٹ بہت شاندار رہی لیکن ہم نے وکٹیں لوز کیں۔جیفری نے اچھی گیند کی ۔اگر آپ دیکھیں تو آج ہمارے لیے برا دن تھا ۔مایوسی ہوتی ہے لیکن پہلے دو میچز میں کچھ مراحل میں ٹیم نے بہتری بھی دکھائی ۔
سری لنکن بیٹنگ کوچ کاکہناتھا کہ کرکٹ میں کھلاڑی مستقل سیکھنے کے مراحل میں ہوتا ہے ۔ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کا مختلف فارمیٹ ہوتا ہے ہے کھلاڑی بھی مختلف ہیں حکمت عملی بنائیں گے۔