تحریک انصاف کا لانگ مارچ ، اسد عمر اسٹیج پر گرپڑے

Nov 17, 2022 | 18:36:PM
تحریک انصاف کا لانگ مارچ ، اسد عمر اسٹیج پر گرپڑے
کیپشن: اسد عمر
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر خوشاب میں توازن کھو بیٹھے اور اسٹیج پر گرپڑے،استقبالی کیمپ میں اسد عمر اسٹیج پر کھڑے کارکنوں کو ہدایات دے رہے تھے کہ اچانک گر گئے۔گرتے ہی بیٹھ کر خود کو سنبھالا اور پھر بیٹھ کر ہی مزید ہدایات دینے کا سلسلہ جاری رکھا۔

 پی ٹی آئی کا حقیقی آزادی مارچ آج آٹھویں روز اسد عمر کی قیادت میں اپنی منزل کی طرف گامزن ہے،اس حوالے سے خوشاب میانوالی روڈ کے مختلف مقامات پر استقبالی کیمپ لگائے گئے، مرکزی پنڈال غلہ منڈی چوک میں سجایا گیا ہے۔

 دوسری جانب حقیقی آزاد مارچ کا پنڈال آج جہلم کی تحصیل دینہ میں سجے گا، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی قیادت کرینگے، دینہ میں حقیقی آزادی مارچ کی میزبانی فواد چودھری سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماء کرینگے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج لانگ مارچ کے دوران ویڈیو لنک پر کارکنوں سے خطاب کریں گے۔