گلوکارفلک شبیر کو مداحوں نے کونسا نیا لقب دیاہے؟پوسٹ وائرل

Nov 17, 2021 | 10:12:AM
فلک شبیر کا نیا لقب کیا ہے
کیپشن: فلک شبیر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نوجوان نسل نے اپنے پسندیدہ گلوکار فلک شبیر کو  نیا لقب دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر فلک شبیر کے ایک فین پیج کی پوسٹ  خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں فلک شبیر کو ’فلَاور مین‘ کا لقب دیا گیا ہے۔

 جس طرح دنیا میں خیالی کردار ’بیٹ مین‘ اور ’آئرن مین‘ کے کردار کو خوب پزیرائی حاصل ہے اسی طرح اب فلک شبیر کو اپنی اہلیہ، اداکارہ سارہ خان کو بار بار پھول پیش کرنے کے نتیجے میں ’فلاور مین ‘ قرار دے دیا گیا ہے۔

 فلک شبیر اور سارہ خان کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی اس پوسٹ کو اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر شیئر کیا گیا ہے جبکہ اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں مداح فلک شبیر کے اس نئے لقب کی تائید کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    گوگل میپس کا بڑا اعلان۔۔۔۔۔صارفین کیلئے اہم خبر