پوری کوشش ہے کہ ایران ، امریکہ مذاکرات کا دوسرا دور ہو:وزیراعظم شہبا زشریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی بھرپور کوشش ہے کہ اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور منعقد ہو۔
برطانوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کر رہا ہے اور مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے پُرامید ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت اپنی تاریخ کے روشن ترین ادوار میں داخل ہو رہا ہے اور عالمی سطح پر ملک کو ایک ایماندار ثالث کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے، جس پر عالمی قیادت اعتماد کرتی ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 24 کروڑ پاکستانیوں کی طرح انہیں بھی پاکستانی ہونے پر فخر ہے, انہوں نے مذاکراتی عمل میں عاصم منیر اور اسحاق ڈار کے کردار کو بھی سراہا۔
افغانستان سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان سے صرف یہ مطالبہ کیا تھا کہ دہشت گرد گروہوں کو افغان سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔
انہوں نے پاک بھارت کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ مداخلت نہ کرتے تو جنوبی ایشیا ایک بڑی تباہی کا شکار ہو سکتا تھا، جس کے نتائج انتہائی سنگین ہوتے۔
یہ بھی پڑھیں :2 اسلامی ممالک کا 27 مئی کو عید الاضحیٰ منانے کا اعلان